ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈوٹرٹے نے فلپائن کے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا

ڈوٹرٹے نے فلپائن کے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا

Thu, 30 Jun 2016 17:15:11  SO Admin   S.O. News Service

منیلا،30جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روڈریگو ڈوٹرٹے نے جمعرات کو باضابطہ طور پر فلپائن کے سولہویں صدر کے طور پر منصب کا حلف اٹھا لیا۔ماضی کے رہنماؤں کے برعکس ڈوٹرٹے نے کسی بڑے عوامی اجتماع کے سامنے حلف نہیں لیا اور منیلا میں اس سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی تھی۔وہ عہدے سے منسلک پرتعیش طرز زندگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بلٹ پروف صدارتی مرسڈیز کی بجائے پک اپ ٹرک میں سفر کریں گے۔ڈوٹرٹے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے مدت صدارت کے پہلے چھ ماہ میں ملک سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔گوکہ بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے لیکن انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان اس ضمن میں بڑے پیمانے پر بلا امتیاز گرفتاریوں، ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔اپنے افتتاحی خطاب میں صدر ڈوٹرٹے نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ جرائم کے خلاف میری لڑائی کے طریقوں کو کون جائز قرار نہیں دے گا، یہ لڑائی تواتر کے ساتھ ہوگی اور پائیدار ہوگی۔71سالہ ڈوٹرٹے ڈاواؤ شہر کے میئر اور پراسیکیوٹر رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ چھ سال کی مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے جو کہ قومی سطح کی سیاست میں ان کا پہلا قدم ہے۔


Share: